جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مقررین نے بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کونسل کے جاری تریسٹھویں اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے علاقے میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ علاقے میں خصوصاً خواتین اور بچوں سے متعلق تمام پالیسیاں بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون سے ہم آہنگ ہوں۔
انہوں نے عالمی برادری سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو درپیش زمین سے محرومی، سماجی و اقتصادی پسماندگی اور نفسیاتی صدمے جیسے مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جائے۔