محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چوبیس
کراچی چھبیس
پشاور تئیس
کوئٹہ انیس
گلگت اکیس
مری تیرہ
اور مظفرآباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہ مولہ اور جموں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس، لیہہ چار، پلوامہ اور شوپیاں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔