صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، حکومت اور برادر عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر اور وزیراعظم نے مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی دوراندیش قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قطر کی ترقی و خوشحالی اورخطے میں امن اور تعاون کے فروغ کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔