وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کی خواتین سے متعلق دو روزہ نویں وزارتی کانفرنس کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان اعلی سطح کے اس فورم کو خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع و مساوی معاشرے کی تشکیل کی غرض سے حکومتی اقدامات کو اجاگر کرنے کیلئے استعمال کرے گا۔
اعظم نذیر تارڑ نے اعلان کیا کہ کانفرنس کے اختتام پر''اسلام آباد اعلامیہ''منظور کیا جائے گا۔