Monday, 13 July 2026, 02:27:44 am
 
اسحاق ڈار، سعودی وزیر خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
July 11, 2026

 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ماہ امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے باوجود کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے سرے سے تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور اس سے علاقائی امن اور استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

نائب وزیر اعظم نے تمام فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور ثالثی کی کوششوں کو پرامن اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے مناسب وقت دینے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے جاری سفارتی کوششوں پر سعودی نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور کشیدگی میں کمی اور بات چیت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔