ترکیہ کی خاندانی و سماجی خدمات کی وزیر Mahinur Özdemir Gökta نے آج اسلام آباد میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے خاندانی اُمور، سماجی خدمات اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔دونوں ممالک نے مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
دوسری جانب اعظم نذیر تارڑ نے آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی او آئی سی لیبر سینٹر کے انتظامی شعبے کی سربراہJalila Allahverdiyeva سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے او آئی سی کے پلیٹ فارم کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے، انہیں سماجی تحفظ کی فراہمی اور استعداد کار بڑھانے کیلئے مشترکہ منصوبے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔