نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ جون دوہزار چھبیس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق کشیدگی میں کمی لانے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی راہ اپنائیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔
انہوں نے خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی جانب سے تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔