Monday, 13 July 2026, 02:28:54 am
 
اسلامی تعاون تنظیم کے تحت خواتین سے متعلق کانفرنس اسلام آباد میں شروع
July 12, 2026

اسلامی تعاون تنظیم کے تحت خواتین سے متعلق دو روزہ نویں وزارتی کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔

ریڈیو پاکستان کے نمائندے شہزاد غوری نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد سے بتایا ہے کہ کانفرنس کا موضوع "او آئی سی کے رکن ممالک میں خواتین کو سماجی، معاشی اور سیاسی طور پر بااختیار بنانا: چیلنجز اور آئندہ کا لائحہ عمل" ہے۔

کانفرنس میں او آئی سی کے 57 رکن ممالک سے 190 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

اس کانفرنس میں خواتین اور خاندانی امور کے وزرا، اعلیٰ سرکاری حکام، او آئی سی کے مختلف اداروں کے نمائندے، بین الاقوامی تنظیموں اور ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندے شریک ہیں۔ شرکا او آئی سی کے رکن ممالک میں خواتین کو سماجی، معاشی اور سیاسی طور پر بااختیار بنانے کے اقدامات اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر غور کر رہے ہیں۔