Monday, 13 July 2026, 02:27:49 am
 
پاکستان، سعودی عرب کا توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق
July 12, 2026

وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر محمد اورنگزیب کے ہمراہ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے مزید فروغ کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے میں اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے، باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر پیش رفت جاری رکھنے اور باقاعدہ مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔