Monday, 13 July 2026, 02:27:00 am
 
پاکستان کاروبار کیلئے پرکشش مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے: احسن
July 12, 2026

ِ منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرتی آئی ٹی اور ڈیجیٹل معیشت کی بدولت سرمایہ کاری، جدت اور علاقائی کاروبار کے لیے ایک پرکشش مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں ڈیلس ریجنل چیمبرکے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرBrad Cheves سے ملاقات کے دوران کہی۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی اور ہنر مند افرادی قوت کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، تعلیم اورماحول دوست توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے پاکستانی جامعات اور امریکہ کی ممتاز یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔