پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مذاکرات و سفارت کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔