Monday, 13 July 2026, 02:29:27 am
 
نائب وزیراعظم کا پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور
July 12, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات لارڈ عامر سرفراز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے یقین ظاہر کیا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ملاقات کے دوران لارڈ عامر سرفراز نے اسحق ڈار کو برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری سے متعلق امورکے بارے میں بتایا۔

انہوں نے برطانیہ کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔