معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، براڈکاسٹر اور ٹی وی ڈرامہ نگار آغا ناصر کی دسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
وہ9 فروری 1937 کو بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے 1955 میں ریڈیو پاکستان سے بطور براڈکاسٹر اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا۔
انہوں نے متعدد مقبول ڈرامہ سیریلز تیار کیے، جن میں گرہ اورپانی پہ نام شامل ہیں۔ ان کی ہدایت کاری میں پیش کیا گیا ڈرامہ تعلیمِ بالغان پاکستان ٹیلی وژن کے بہترین اسٹیج ڈراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔
آغا ناصر نے پی ٹی وی کے شناختی نشان کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کئی کتابیں تصنیف کیں، جن میں گمشدہ لوگ، گلشنِ یادہم جیتے جی مصروف رہے اور اپنی خودنوشت ''آغا سے آغا ناصر ''تک شامل ہیں۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
آغا ناصر 2016ء میں آج کے روز انتقال کر گئے ۔