معروف شاعر اور ادیب احمد ندیم قاسمی کی آج 20ویں برسی منائی گئی۔ان کا اصل نام احمد شاہ اعوان تھا۔
وہ 20 نومبر 1916 کو ضلع خوشاب کے گاؤں انگا میں پیدا ہوئے تھے۔
احمد ندیم قاسمی کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، پاکستان اکادمی ادیبات کے کمال فن ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
انہوں نے ریڈیو پاکستان کے لیے اسکرپٹ رائٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
احمد ندیم قاسمی نے شاعری، صحافت، افسانہ نگاری اور فنونِ لطیفہ پر تقریباً پچاس کتابیں لکھیں۔
انہوں نے غزل اور نظم دونوں اصناف میں طبع آزمائی کی۔ ان کے مشہور شعری مجموعوں میں جلال و جمال، شعلہ گل اورکشتِ وفا شامل ہیں۔
ان کے معروف افسانوی مجموعوں میں چوپال، سناٹا، کپاس کا پھول، بگولے، طلوع و غروب، سیلاب و گرداب، آنچل اورگھر سے گھر تک شامل ہیں۔
احمد ندیم قاسمی 2006 میں آج کے روز 89 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔