کلاسیکی موسیقی کے عظیم استاد سلامت علی خان کی پچیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
استاد سلامت علی خان نے صرف پانچ برس کی عمر میں اپنے والد استاد ولایت علی خان کی شاگردی میں اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خان کے ساتھ کلاسیکی موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا۔
حکومتِ پاکستان نے 1977 میں انہیں صدارتی تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا۔ موسیقی کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز بھی دیا گیا۔وہ 2001 میں آج کے روز لاہور میں انتقال کر گئے۔