معروف لوک گلوکار عالم لوہار کی سینتالیسویں برسی آج منائی گئی۔
عالم لوہار 1928 میں گجرات کے قریب ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ وہ خاص طور پر وارث شاہ کی ہیرکو اپنی منفرد اور پرسوز آواز میں مختلف انداز سے پیش کرنے کیلئے مشہور تھے۔
انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز بچپن میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔
انہوں نے صرف 13 سال کی عمر میں موسیقی کا پہلا البم ریکارڈ کروایا، اور 1970 کی دہائی میں پاکستان کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہونے لگے۔
عالم لوہار کو انیس سو اناسی میں صدارتی تمغہ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
وہ انیس سو اناسی میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔