Monday, 29 June 2026, 03:08:59 pm
 
ریڈیو اور ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ بیگم خورشید شاہد کی پانچویں برسی
June 27, 2026

ریڈیو اور ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ بیگم خورشید شاہد کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

بیگم خورشید شاہد دہلی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے صرف 9 برس کی عمر میں آل انڈیا ریڈیو، دہلی سے اداکاری اور گلوکاری کا آغاز کیا۔

1947 میں برصغیر کی تقسیم کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان منتقل ہو گئیں اور لاہور میں سکونت اختیار کی۔

انہوں نے متعدد مشہور ٹی وی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، جن میں رس ملائی، وادیِ پُرخار، کانچ کا پل، کرن کہانی اور دھند شامل ہیں۔

حکومتِ پاکستان نے فن کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں 1995 میں انہیں صدارتی تمغۂ حسنِ کارکردگی سے نوازا۔

بیگم خورشید شاہد 2021 میں آج ہی کے روز لاہور میں انتقال کر گئی تھیں۔