Wednesday, 08 July 2026, 11:28:52 pm
 
معروف ڈرامہ نگار حمید کاشمیری کی برسی
July 06, 2026

معروف افسانہ اور ڈرامہ نگار حمید کاشمیری کی آج تئیسویں برسی منائی گئی۔

ان کا اصل نام عبدالحمید تھا اور وہ یکم جون 1929 کو مری میں پیدا ہوئے۔

حمید کاشمیری ایک انتہائی فعال مصنف تھے۔ انہوں نے بے شمار افسانے، پندرہ سے زائد ناول اور 50 سے زائد انفرادی ڈرامے تحریر کئے۔

انہوں نے ریڈیو کے لیے بھی ڈرامے تحریر کیے۔ ان کا ریڈیو ڈرامہ ایمرجنسی وارڈ سولہ اقساط پر مشتمل تھا۔

وہ 2003 میں آج کے روز کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔