وزیر مملکت اور پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے مفتی تقی عثمانی سے ڈیجیٹل اثاثوں اور ان کی شرعی حیثیت سے متعلق جاری مشاورت پر تعمیری گفتگو کی۔
بلال بن ثاقب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم ایک بنیادی مقصد پر متفق ہیں، اور وہ پاکستانیوں کو دھوکہ دہی، استحصال اور مالی نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔