Wednesday, 08 July 2026, 11:27:23 pm
 
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے
July 06, 2026

File Photo

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے۔

تاہم شام اور رات کے اوقات میں کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور پوٹھوہارکے بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد، کراچی اورپشاور تیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور بتیس

کوئٹہ تئیس

گلگت چوبیس

مری اٹھارہ

اورمظفرآباد اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر،جموں، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے، ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ LEH اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر،پلوامہ اور بارہ مولہ بیس،جموں اٹھائیس،LEH سولہ جبکہ شوپیاں اور اننت ناگ اکیس ڈگری سینٹی گریڈ۔