مظفرآباد میں ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پانے والوں کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں وزیرِاعظم شہبازشریف، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع، وزیرِ اطلاعات، اعلیٰ سول و عسکری حکام، شہدا کے اہلِ خانہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ شہدا کی فرض شناسی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور وطن کے دفاع کے لیے ان کی وابستگی آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ باعثِ تحریک رہے گی۔