وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار پاک فوج اورفیڈرل کانسٹیبلری کے افسران اور جوانوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
آج سی ایم ایچ پشاور میں پاک فوج اور ایف سی کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کے موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں نے فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں کی موجودگی میں دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔