ریڈیو پاکستان سے اولین خبرنامہ پڑھنے کا اعزاز حاصل کرنے والے شکیل احمد کی برسی منائی گئی۔
شکیل احمد 1937ء میں آل انڈیا ریڈیو بمبئی سے بطور اناؤنسر منسلک ہوئے ۔ 1941ء تک وہ اسی ریڈیو سٹیشن پر تعینات رہے۔ 1941ء میں ان کا تبادلہ دہلی سٹیشن کر دیا گیا جہاں انہیں اناؤنسر کے بجائے خبریں نشر کرنے پر مقرر کیا گیا۔
قیام پاکستان کے فوراً بعد شکیل احمد ہجرت کر کے پاکستان آ گئے اور یوں انہیں ریڈیو پاکستان لاہور سے اردو کا اولین خبرنامہ پڑھنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔
شکیل احمد کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1966ء میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
شکیل احمد 12 جون 1977ء کے دن اس دار فانی کو الوداع کہہ گئے اور کراچی میں مدفون ہیں۔