Friday, 12 June 2026, 11:47:23 pm
 
حکومت ملکی معیشت کوعالمی ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کوشاں
June 12, 2026

حکومت نے ملک کی معیشت کو جدید عالمی ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

اس سلسلے میں ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2026 کے نفاذ کے بعد پاکستان نے ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی قائم کر دی ہے۔

ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے کے لئے لائسنسنگ کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور شیئرز، قرض اور رئیل سٹیٹ کے شعبوں میں نئے ٹوکنائزیشن منصوبے بھی شروع کیے گئے ہیں۔

حکومت بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور مالیاتی نظام متعارف کرا رہی ہے تاکہ سرمایہ کاری کو آسان بنایا جا سکے اور مالی خدمات تک رسائی کو وسعت دی جا سکے۔

پاکستان میں اس وقت چار کروڑ سے زائد کرپٹو صارفین موجود ہیں جبکہ سالانہ لین دین کا حجم 300 ارب ڈالر سے تجاوزکر چکا ہے۔

یہ مالی اور ڈیجیٹل اقدامات پاکستان کی پائیدار اور مستقبل بین معاشی منصوبہ بندی کا واضح ثبوت ہیں۔