پاکستان کسٹمز نے ہاکس بے کراچی میں ایک نئے آف DOCK ٹرمینل کا باضابطہ اعلان کیا ہے جو ملک کے لاجسٹکس اور تجارتی سہولت کے بنیادی ڈھانچے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔
یہ ٹرمینل انٹرنیشنل کارگو ٹرمینلز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے چلایا جائے گا ، جو ڈنمارک میں قائم سکین گروپ کا ذیلی ادارہ ہے۔
اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک تقریب ہوئی جس میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطے کے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر ماجا ڈیروس مورٹینسن، چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ (ساؤتھ ) واجد علی اور ممبر کسٹمز ( آپریشنز) سید شکیل شاہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔