Saturday, 13 June 2026, 01:04:41 am
 
صدرِ مملکت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل 2026ء کی منظوری دے دی
June 12, 2026

File Photo

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل 2026ء کی منظوری دے دی ہے۔

بل کی منظوری کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے عمل کی تکمیل کیلئے درکار قانونی تقاضے پورے ہو گئے ہیں۔

یہ بل سینیٹ سے 10 جون اور قومی اسمبلی سے 11 جون 2026ء کو منظور کیا گیا تھا۔