وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وفد کی قیادت متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر اور وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کر رہے تھے ۔
وفد میں وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال اور اراکین قومی اسمبلی فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور ملک کی ترقی، معاشی استحکام اور عوامی فلاح کے ایجنڈے کی تکمیل میں اس کا مثبت اور تعمیری کردار قابل قدر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اشتراک عمل مستقبل میں بھی قومی مفاد اور عوامی خدمت کیلئے اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
ملاقات میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2026-27ء کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔