وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کارکردگی، سکیورٹی اور عوامی سہولیات میں اضافے کے لئے ملک بھر کی بڑی شاہراہوں اور موٹر ویز پر کیش لیس الیکٹرانک ٹول کلیکشن نظام متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے حکام کو تمام موٹروے سروس ایریاز پر پولیس اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنانے اور پورے نیٹ ورک کے مسافروں کو یکساں سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر نے موٹروے پولیس حکام کو مری ایکسپریس وے اور دیگر اہم قومی شاہراہوں پر طے شدہ قانونی اصولوں کے مطابق حفاظتی معیارات لانے کا بھی حکم دیا۔
عبدالعلیم خان نے شمالی علاقہ جات کی رابطہ سڑکوں کا ذکر کرتے ہوئے پہاڑی راستوں کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات بالخصوص جگلوٹ سکردو روڈ اور مانسہرہ کاغان ناران روڈ پر حفاظتی جنگلوں کی فوری تنصیب کی ہدایت کی۔