Friday, 12 June 2026, 11:48:08 pm
 
اسحاق ڈار اور کایا کالاس کا رابطہ، امریکہ ایران مفاہمت سے متعلق پیش رفت کا خیرمقدم
June 12, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس سے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کے حوالے سے حالیہ پیش رفت سے متعلق ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

فریقین نے مسلسل سفارتی رابطوں کے ذریعے ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کوششیں جلد پائیدار مفاہمت اور مسئلے کے پرامن حل کی طرف لے جائیں گی۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مذاکرات اور سفارت کاری تنازعات کے حل اور دیرپا امن و استحکام کو فروغ دینے کا واحد ذریعہ ہے۔