Friday, 12 June 2026, 11:27:31 am
 
صدر آصف علی زرداری نے فلپائن کو ان کے یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی
June 12, 2026

File Photo

صدر آصف علی زرداری نے آج فلپائن کی حکومت اور عوام کو ان کے 128ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلپائن کے درمیان دوطرفہ تعلقات باہمی احترام، خیرسگالی اور دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی کے جذبے پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک رواں سال اپنے سفارتی تعلقات کے 77 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔