Friday, 12 June 2026, 11:45:15 pm
 
بجٹ سے عوام کو ریلیف اور تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم ہوگا، وزیراعظم
June 12, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ سے عوام کو ریلیف ملے گا جبکہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے برآمدات میں اضافہ اور صنعتی شعبے کو فروغ ملے گا۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے ہم نے معاشی استحکام حاصل کیا جس کی بدولت ہم نے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے ہر شہری کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشکل ترین حالات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، مشکلات کا سامنا کیا اور اپنے ملک کی معاشی استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ بجٹ ریلیف اور عوامی فلاح کا بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کا بنیادی مقصد مضبوط معیشت کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچانا اور ہر طبقے کو اس کی ترقی میں شامل کرنا ہے۔