Friday, 12 June 2026, 11:49:00 pm
 
کشمیری عوام کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا حصہ بننے سے انکار
June 12, 2026

آزاد کشمیر میں عوام نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں شرکت سے انکار کر دیا ہے.

مظفرآباد، کوٹلی اور بھمبر میں زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔ تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہیں جبکہ ٹریفک کی آمد و رفت بھی رواں دواں ہے۔

آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مذموم عزائم اور بدامنی کے ایجنڈے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

ہڑتال کی ناکامی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیلئے واضح پیغام ہے کہ آزاد کشمیر کے باشعور عوام بدامنی اور عدم استحکام کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔