نیشنل ہیلتھ سروسز کے وزیرمصطفی کمال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے تمام متعلقہ فریقوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا اور اس سلسلے میں نجی شعبے کا کردار بھی نہایت اہم ہے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ شعبہ صحت سے وابستہ افراد کی خدمات قابل تحسین ہیں۔