وزیراعظم محمدشہبازشریف نے بیلاروس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات میں مزید بہتری اور وفود کے تبادلوں میں اضافے کے بارے میں پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وہ Minskمیں بیلاروس کی قومی اسمبلی کی کونسل آف دی پبلک کی چیئرپرسن Natalya Kochanova اور ایوان نمائندگان کے چیئرمین Igor Sergeenkoسے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں حالیہ پیشرفت کو نہایت مثبت قرار دیا۔
فریقین نے دونوں ملکوں کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے امور پر بات چیت کی۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں اضافے کے لئے پارلیمانی روابط کی اہمیت اجاگر کی اور تمام شعبوں میں تعاون میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے بیلا روس کے دارالحکومت منسک کے قریب ہیوی مشینری اور گاڑیاں بنانے والی فیکٹری BELAZ کا دورہ کیا۔
وزیراعظم نے فیکٹری کے مختلف حصے دیکھے۔
اس موقع پر انہیں فیکٹری کے بارے بتایا گیا۔
وزیراعظم نے فیکٹری میں بنائی جانے والی مصنوعات میں گہری دلچسپی لی۔