پاکستان اور نائیجریا نے دفاعی اور فوجی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیاہے۔
اس عزم کا اظہار جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور نائیجریا کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقات میں ہوا جو ان کے نائیجریا کے سرکاری دورے کاحصہ تھی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائیجریا کے وزیر دفاع محمد BADARU ابوبکر' چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل کرسٹوفرGWABIN موسیٰ' چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرلOLUFEMI OLTUBOSUM OLUYEDE ' بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل EMMANUEL IKECHUKWU OGALLA اور نائیجریا کی فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل حسن بالا ابوبکر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کو انسداد دہشت گردی کے شعبے میں درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے سلامتی' دفاعی تعاون اور تازہ ترین عالمی اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔
نائیجریا کی سول اور فوجی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا۔