File Photo
پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سفری سہولیات بہتر بنانے کے لئے ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے درمیان ایک نئی شٹل ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔
یہ سروس رواں ماہ کی سولہ تاریخ کو شروع ہوگی۔ادھر پاکستان ریلو ے نے رواں ماہ کی چوبیس تاریخ سے کراچی شہر اور پشاور کینٹ کو ملانے کیلئے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان بھی کیاہے۔