Sunday, 13 April 2025, 05:37:31 am
 
یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ
April 12, 2025

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں کی بدولت یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور برآمدات میں اضافہ 9اعشاریہ چار فیصد تک دیکھا گیا ہے۔

مغربی یورپ کو برآمدات میں 11.6فیصد، جبکہ شمالی یورپ کو برآمدات میں 17.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کپڑے اور ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہے۔