Sunday, 13 April 2025, 05:48:06 am
 
پاکستان اورازبکستان کا سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق
April 12, 2025

صنعت و پیداوار کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے اسلام آباد میں ازبکستان کے وزیر سیاحت امید شادیف سے ملاقات کی۔

فریقین نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان سیاحتی تعلقات کو مضبوط بنانے، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے اور مشترکہ ورثے کے تحفظ کیلئے ازبکستان کے ساتھ تعاون کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پی آئی اے ازبکستان کیلئے بین الاقوامی پروازیں شروع کرے گی اور نجی فضائی کمپنیوں کو بھی تجارتی اور سیاحتی روابط میں اضافے کی کوششوں میں شامل کیا جائے گا۔

ازبک وزیر امید شادیف نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کئے جاچکے ہیں۔