بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا تین روزہ کنونشن کل (اتوار) اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔
اس کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے تحفظات سننا اور ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔
حکومت نے کنونشن میں شرکت کیلئے آنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اوورسیز پاکستانیز کنونشن ایک ایسا فورم فراہم کرے گا جہاں بیرون ملک مقیم پاکستانی اور حکومت اور قومی اداروں کے نمائندے ایک ہی چھت تلے اکٹھے ہوں گے۔
اس مقصد کیلئے مختلف سرکاری اداروں کے سہولتی کاؤ نٹرز قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو معلومات، رہنمائی اور خدمات ایک ہی مقام پر فراہم کی جا سکیں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کنونشن منعقد کرایا جا رہا ہے جس میں ان کے خیالات اور آراء کا خیرمقدم کیا جائے گا۔