وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے انتہائی تن دہی سے کام کر رہی ہے جو درست سمت میں گامزن ہے۔
آج (ہفتہ) لاہور میں ایوان صنعت و تجارت کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور پالیسی ریٹ قابل ذکر حد تک کم ہو چکے ہیں اور ہمارا بنیادی مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر ضروری اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ تاجر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔