بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وزیر مملکت عون چودھری نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دل پاکستان کیلئے دھڑکتے ہیں۔
پہلے اوورسیز کنونشن پر اپنے ویڈیو پیغام میں عون چوہدری نے کہا کہ یہ پیغام اپنے محنتی اور پیارے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ہے جو دن رات محنت اور جدوجہد کرتے ہیں اور اپنے پیاروں سے دور رہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزارت اوورسیزپاکستانی 13 اپریل سے 15اپریل تک اسلام آباد میں پہلا تین روزہ اوورسیز کنونشن منعقد کرانے جا رہی ہے۔
آئیں عہد کریں کہ ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک اور امن کی مثال قائم کریں گے،پاکستان زندہ باد،اوورسیز پاکستانیز پائندہ آباد۔