Wednesday, 11 November 2026, 06:28:09 pm
 
صدرمملکت کی پولینڈ کے صدر اور عوام کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد
November 11, 2026

صدر آصف علی زرداری نے پولینڈ کے یومِ آزادی کے موقع پر پولش صدر Karol Nawrocki اور عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے صدر Karol Nawrocki کے نام اپنے خط میں پاکستان کی حکومت اورعوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان خوشگوار اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں جن کی بنیاد باہمی احترام، خیر سگالی، امن اور بین الاقوامی تعاون کے مشترکہ عزم پر ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل رابطوں اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔