Wednesday, 11 November 2026, 06:28:06 pm
 
حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے
November 11, 2026

حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعداسکی نئی قیمت تین سو اکہتر روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت آٹھ روپے کمی کے بعد تین سو اڑتیس روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔