وزیراعظم محمد شہباز شریف، جو ترکیہ کے شہر انطالیہ میں موجود ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان کی زیرِ میزبانی "Clean Energy Transition by 2035: Powering the Future" کے عنوان سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت اور قابلِ تجدید توانائی کے وژن پر اہم خطاب کریں گے۔
وزیراعظم COP31 کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کا قومی موقف پیش کریں گے، جس میں ماحولیاتی انصاف اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔
وزیراعظم اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات اور ماحولیاتی چیلنجز پر تبادلہ خیال شامل ہوگا۔
وزیراعظم شام کو ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دئیے جانے والے پروقار گالا ڈنر میں شرکت کریں گے۔