خیبر پختونخوا میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اعلیٰ حکام نے صوبے کا دورہ کیا۔
ایس آئی ایف سی کے حکام نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا اور چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔
اس دوران حطار، رشکئی اور دارابن اسپیشل اکنامک زونز کی ترقی اور استعداد بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کے حکام نے کاروباری برادری کو یقین دلایا کہ رکاوٹوں کو دور کرنے اور کاروبار سے متعلق مسائل کے حل میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔