Wednesday, 11 November 2026, 06:28:14 pm
 
اسلام آباد میں بین الاقوامی ایرو اسپیس ٹیکنالوجی نمائش اور کانفرنس کا افتتاح
November 11, 2026

تین روزہ بین الاقوامی ایرو اسپیس ٹیکنالوجی نمائش اور کانفرنس آج اسلام آباد میں او آئی سی کامسٹیک سیکرٹریٹ میں شروع ہو گئی ہے۔

نمائش میں تقریبا اٹھارہ کمپنیاں نئے کاروباری اور تحقیقی ادارے اور انکیوبیشن سینٹرز اپنی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔

کانفرنس میں پاکستان، امریکہ، آذربائیجان اور سوڈان کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔