پاکستان نے جنوبی سوڈان میں امن معاہدے پر عمل درآمد اور مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
یہ بات اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر سید حیدر شاہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نظرثانی شدہ امن معاہدہ جنوبی سوڈان میں قیامِ امن اور سیاسی انتقالِ اقتدار کیلئے واحد قابلِ عمل متفقہ فریم ورک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 22 دسمبر کے مجوزہ انتخابات کو امن عمل کی ایک اہم پیشرفت کے طورپر دیکھا جانا چاہیے۔