Wednesday, 11 November 2026, 06:28:07 pm
 

مزید خبریں

 
وزیراعظم کوپ 31 کانفرنس ہال پہنچ گئے
November 11, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے شہر انطالیہ میں 31 COP کانفرنس ہال پہنچ گئے ہیں۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم نے کوپ تھرٹی ون میں شریک عالمی رہنماؤں کے ساتھ ایک گروپ فوٹوبھی بنوائی۔

وزیراعظم COP31 کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کا National Statement پیش کریں گے، جس میں ماحولیاتی انصاف اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

وزیراعظم کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے عالمی رہنمائوں کے اعزاز میں دئیے جانے والے پروقار گالا ڈنر میں بھی شرکت کریں گے۔