محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور انیس
کراچی پچیس
پشاور پندرہ
کوئٹہ دس
گلگت چھ
مری سات
اور مظفرآباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد جبکہ جموں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، شوپیاں اور بارہ مولہ میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سولہ، لیہہ منفی چار جبکہ پلوامہ اور اننت ناگ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ۔