Friday, 02 October 2026, 08:03:08 am
 
ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کاامکان ہے
October 01, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور پچیس

کراچی ستائیس

پشاور بائیس

کوئٹہ اٹھارہ

گلگت چودہ

مری تیرہ

اور مظفرآباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم خشک جبکہ جموں میں گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور اننت ناگ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، لیہہ تین، پلوامہ اور شوپیاں گیارہ جبکہ بارہ مولہ میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ ۔